بڑھتی پولیس شکایات میں اسکاٹ لینڈ کے اعتماد کو غیر جانبدارانہ اور اصلاحی تدابیر کے ساتھ نپٹنا

 

ہمارے بارے میں

اسکاٹ لینڈ کے پولیس کمپلینٹ (شکایات) کمشنر ایک آزاد تنظیم ہے، جو پولیس سے جڑی ہوئی نہیں ہے-  ہمارا کردار اس طریقہ کار جس میں اسکاٹ لینڈ میں پولیس تنظیم کے ذریعہ پولیس کی غیر مجرمانہ شکایات کے ساتھ کیے جارہے برتاؤ کا جائزہ لینا ہے- ہماری خدمت مفت اور غیر جانبدارانہ ہے-

ہمارا مقصد لگاتار اصلاحی ثقافت جہاں پولیس تنظیم مشقی، پالیسی اور عملی سدھار کے لیے شکایات سے سبق حاصل کرسکیں، کو فروغ دینا ہے-

ہم کیا کرتے ہیں

اگر آپ کو کسی افرادی پولیس افسر سے (ڈیوٹی پر یا یا ڈیوٹی کے علاوہ)، کسی سولین عملے کی ارکان یا پولیس خدمت سے کوئی شکایت ہے، پی سی سی ایس اس پولیس تنظیم کے ذریعہ آپ کی شکایت سے نپٹے کے طریقہ کار کا جائزہ لینے میں اہل ہوسکتی ہے-

اس سے پہلے کے پی سی سی ایس آپ کی شکایت پر غور کرے آپ کو پہلے متعلقہ پولیس تنظیم کو شکایت درج کرانی ہوگی اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ انھوں اپنی جانب سے معاملہ کو ختم کردیا ہے- ایسا کرنا پولیس تنظیم کو شکایت نپٹانے کے لیے ایک موقع فراہم کراتا ہے- آپ اس سائٹ کے لنک صفحے پر اسکاٹ لینڈ میں پولیس تنظیم کے پتے ڈھونڈ سکتے ہیں-

اگر، آپ کی شکایت پر پولیس تنظیم کی جانب سے کی گئی تحقیات سے، آپ کو مہیا کرائے گئے جواب سے اور آپ کی شکایت کے ساتھ کیے گئے برتاؤ سے آپ مطمئن نہیں ہیں، توپھر پی سی سی ایس اس طریقہ کار جس سے کہ آپ کی شکایت سے نپٹا جارہا تھا (ایک شکایت نپٹارہ جائزہ)، جائزہ لینے میں اہل ہوسکتی ہے-

ہمارا شکایت جائزہ طریقہ کار

اگر آپ نے پہلے ہی پولیس تنظیم کے اندونی شکایات طریقہ کار کو مکمل کرلیا ہے ہم آپ کی شکایت کو اچھی طرح سے سمجھنے کے لیے آپ سے شکایات جائزہ فارم کو بھرنے کے لیے کہیں گے- آپ اس فارم کو یہاں کلک کرکے بھی مکمل کرسکتے ہیں یا آپ فارم کو ڈاؤن کر ڈاک، ای میل  یا فیکس کے ذریعہ ہمیں بھیج سکتے ہیں-

ہم معاملہ کی حقیقت کی جانچ کریں گے، آپ کے اور پولیس تنظیم کے ذریعہ مہیا کرائی گئی تمام معلومات کو دیکھیں گے- ہم دیکھیں گے کہ پولیس تنظیم کس طرح ان نتائج تک پہنچی اور اس نتیجہ کی بنیاد بننے والے ثبوت کاجائزہ لیں گے- اور پھر ہم یہ بھی دیکھیں کہ آیا شکایات کو کسی مناسب طریقہ سے نپٹایا گیا تھا-

ممکنہ نتائج

اگر کمشنر ایسا محسوس کرتے ہیں کہ پولیس کے ذریعہ شکایات کو نپٹانے کا طریقہ کار موزوں نہیں تھا، وہ  سفارشات کی ایک فہرست بنا سکتے ہیں، مثال کے طور پر جیسے:

  • کہ پولیس تنظیم تبدیلی کریں تاکہ ایسی پریشانی دوبارہ رونما ہو؛
  • کہ اس شکایات سے متعلق مزید تحقیقات پولیس تنظیم کے ذریعہ کی جائیں تاکہ شکایات کرنے والے شخص کو اپنی تمام تشویشات کا جواب مل سکے-
  • کہ شکایت میں ملوث افسر کو تربیت اور صلاح دی جائے؛
  • کہ پولیس تنظیم شکایت پر دوبارہ سے غور کرے- بعض حالات میں وہ خود دوبارہ غور کرنے کی نگرانی کا فیصلہ کرسکتا ہے یا کسی دیگر شخص کو اس کی نگرانی کے لیے کہہ سکتا ہے-

اگر آپ اپنی زبان میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی ہم سے رابطہ کریں- اگر آپ اپنی زبان میں ہم سے بات کرنا چاہتے ہیں، اگرچہ ممکن ہوا تو ہم آپ کے لیے ایک مترجم کا انتظام کرسکتے ہیں-